مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے جمہوریہ چک کے وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کوعلاقہ میں مزید آشوب برپا کرنے اور تشدد پھیلانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنے اتحادیعرب ممالک کو جنگ کے شعلوں میں دھکیلنے کے بجائے انھیں جنگ سے روکے۔ ایرانی وزير خارجہ نے بعض عرب ممالک کو سفارش کی کہ وہ اپنے ذھن سے جنگی جنون نکال دیں اور اپنے غریب ہمسایہ عرب ملک پر جارحیت بند کردیں اور علاقہ میں مزید خون خرابہ کرنے سے اجتناب کریں۔
جواد ظریف نے جمہوریہ چک کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جمہوریہ چک کے وزیر خارجہ تجار اور اقتصادی ماہرین کا ایک اہم وفد اپنے ساتھ لائے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جمہوریہ چک کے تجار تہران اور اصفہان میں ایرانی تاجروں اور نجی کمپنیوں کے مالکان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے مغربی ممالک کے غلط اقدامات کی وجہ سے لوگ اپنے آبائی وطن ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں جمہوریہ چک کے وزیر خارجہ نے ایران کو خطے کا اہم اور باثبات ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے بغیر خطے میں پائدار امن قائم نہیں ہوسکتا ایران ایک اہم اور ذمہ د ار ملک ہے اور جمہوریہ چک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ